جرم و سزا

جڑانوالہ،5 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

انسانیت سوز واقعہ تھانہ روڈالہ کے علاقہ چک نمبر 368 گ ب میں پیش آیا

51 / 100 SEO Score

بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل جڑانوالہ میں پانچ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔انسانیت سوز واقعہ تھانہ روڈالہ کے علاقہ چک نمبر 368 گ ب میں پیش آیا، پولیس جڑانوالہ کے مطابق سفاک ملزموں نے پانچ سالہ فضیلت کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد ازاں اس کی لاش مکئی کی فصل میں پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button