بین الاقوامی

آسٹریلیا:سڈنی کے ساحل پرفائرنگ،ہلاکتیں16ہوگئیں

پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا

51 / 100 SEO Score

سڈنی کے ساحل پر فائرنگ آسٹریلیا میں سڈنی کے بونڈائی بیچ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سڈنی کے بونڈائی بیچ پر 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا، واقعے میں بچوں سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا جبکہ دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، فائرنگ کرنے والے کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا، ایک حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے جو سڈنی کا رہائشی ہے، فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈائی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا، امریکی صدر سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کی ہے، آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔ادھر اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعے میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ سڈنی فائرنگ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی شہری بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button