ذرائع کے مطابق اجلاس میں سنی اتحاد کونسل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے رہنما شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے پراتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہفتے میں ایک بار تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مشاورتی عمل شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اتحاد کے سربراہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ بغیر حکمت عملی چڑھ دوڑنے سے بہتر ہے کہ ضلعی سطح پر احتجاج ہو۔
ذرائع کے مطابق طے پایا کہ اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کی تمام سفارشات کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھا جائے گا۔