قومی خبریں
عمران خان کی رہائی ملکی عدالتوں سے ہو گی،کسی کی مدد کے خواہشمند نہیں: بیرسٹر گوہر
بانی پی ٹی آئی کی آزادی پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق ہو گی

اسلام آباد (مشرق اردو) تحریک انصاف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آزادی پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق ہو گی، ان کی رہائی پاکستانی عوام کی شراکت اور عدالتوں کے ذریعے ہوگی، تحریک انصاف کسی بھی ملک بشمول امریکا کی مدد کی خواہش مند نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی ملک سے نہ درخواست کرے گی نہ توقع رکھتی ہے، تاہم تمام افراد کا شکریہ اداکرتے ہیں جو عمران خان کی رہائی کیلئے کوشاں ہیں، ان بیانات سے ہٹ کر بھی جو بھی بانی کی رہائی کی کوشش کر رہا ہے، لیکن جہاں تک بانی کی رہائی کا تعلق ہے یہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔