ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کرتے ہی کارگو طیارے کا ایک انجن دھماکے کے بعد بند ہو گیا، متاثرہ طیارہ بوئنگ 747 ہے، جو بحفاظت لینڈنگ کر گیا۔
طیارہ کراچی سے دبئی جا رہا تھا، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد اس میں دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کا ایک انجن بند کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے اندر فیول موجود تھا، اس میں چار انجن ہوتے ہیں، جس کا ایک انجن بند کرکے تین انجنوں کے ساتھ بحفاظت لینڈنگ کردیا گیا۔