بین الاقوامی

جوہری سانحہ ہوا تو دنیا قیمت ادا کریگی: چینی وزیرِ خارجہ

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ امریکا نے خودمختار ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر کُھلم کھلا حملہ کر کے ایک خطرناک مثال قائم کی۔

85 / 100 SEO Score

جوہری سانحہ ہوا تو دنیا قیمت ادا کریگی: چینی وزیرِ خارجہجوہری سانحہ ہوا تو

پیرس میں فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا کہ اگر کوئی جوہری سانحہ رونما ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کرے گی، پہلے طاقت، پھر امن کا نظریہ محض طاقت کی منطق ہے اور طاقت امن نہیں لا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری مسئلے کا حقیقی حل مشرقِ وسطیٰ کے بنیادی مسئلے یعنی فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر ممکن نہیں، غزہ میں انسانی بحران فوری حل ہونا چاہیے، دو ریاستی حل ہی مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا واحد عملی راستہ ہے، بین الاقوامی برادری اس کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات اٹھائے۔

جوہری سانحہ ہوا توجوہری سانحہ ہوا تو

چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری مسئلے پر چین کا مؤقف واضح اور مستقل ہے، چین ایران کے جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کی ایرانی سپریم لیڈر کی یقین دہانی کی قدر کرتا ہے اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر دستخط کنندہ ملک کی حیثیت سے ایران کے پُرامن جوہری توانائی کے حق کا احترام کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر متعلقہ فریقین کو نئے بین الاقوامی معاہدے کی جلد از جلد بات چیت کرنی چاہیے تاکہ ایرانی جوہری سرگرمیوں کو مکمل طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی سخت نگرانی اور تحفظ میں لایا جا سکے، جنگ ایرانی جوہری مسئلے کا حل نہیں ہے، اسرائیل اور ایران کے درمیان فوجی تصادم دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔

جوہری تنصیبات حملے سے پہلے خالی تھیں، ایران

جوہری سانحہ ہوا تو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button