بین الاقوامی
صدر ٹرمپ کا روس پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ
ٹرمپ نے کہا کہ روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگارہے ہیں، پابندیوں کا یہ صحیح وقت ہے
صدر ٹرمپ کا روس پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پیوٹن سے ملاقات کرنا مناسب نہیں لگا، اس لیے منسوخ کردی، بات چیت کسی نتیجے تک نہیں پہنچتی، روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں اموات ہورہی ہیں۔ یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکہ کے نہیں یورپی میزائل روس کیخلاف استعمال کررہا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے لیے اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے روسی تیل پر عائد پابندیاں زیادہ عرصے تک برقرار رکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے روس پر پابندیاں لگانے کا اشارہ دیا۔









