پاکستان

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک شہید

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو آپریشنز کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر پہلا آپریشن میران شاہ میں کیا اور خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، جس کے دوران 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کی، جہاں مزید 3 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین شہید ہوگئے۔ 34 سال کے لانس نائیک محمد امین شہید کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خوارج کےخاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button