قومی خبریں

اب شک نہیں کہ عمران خان اسرائیلی اثاثہ ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان اسرائیلی اثاثہ ہیں۔

اسلام آباد (مشرق اردو) ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن گولڈاسمتھ کے ریکروٹ عمران خان کی نجات کےلیے مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔ ان عناصر کو اسرائیل کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ عناصر میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان اسرائیلی اثاثہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدانخواستہ سرنگوں کرنا چاہتے ہیں، ہماری اول و آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button