بین الاقوامی
روس: 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ
روس کے علاقے کامچٹکا میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

روس: 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ
پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ گورنر کامچٹکا کی جانب سے مشرقی ساحلی علاقوں کے مکینوں کو خبردار کردیا گیا ہے۔
گورنر ولادیمیر سولودوف کا کہنا ہے کہ تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔









