تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی اہلیہ طلب

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو طلب کر لیا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

وکیل نے کہا کہ مقدمے میں نامزد خواتین کو مستقل طور پر پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ پہلے ایک دو سماعتوں میں پیش ہوں جس کے بعد خواتین کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لیں گے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی اے نے خواتین کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں ملزمان پر ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے پر مزید سماعت 6 جنوری کو ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button