عمران خان فوج کو تحریک انصاف کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے: خواجہ آصف
وفاقی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔

عمران خان فوج کو تحریک انصاف کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے: خواجہ آصف
اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے۔ مذموم مقاصد کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونما کیے گئے۔ قومی املاک پر حملے اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعات حقیقت ہیں۔ان کی سیاست ایک ذات کے لیے ہے۔ انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں۔ پی ٹی آئی کا طرزِ عمل ہر گز سیاسی نہیں۔ ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ معاشی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں، تحریکِ انصاف نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کیں۔ عوام باشعور ہیں، پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے۔ ملک کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ ہم نے سیاسی انتقام کا سامنا کیا، انتشار کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔ یہ بھی کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اور معاشی تعلقات ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں۔