اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر 2024 بروز منگل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بلایا گیا ہے۔ یہ 16ویں قومی اسمبلی کا 11واں اجلاس ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس طلب کیے جانے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اہم قومی معاملات پر بحث اور قانون سازی سے متعلق فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
0 4 Less than a minute