جرم و سزا

پنجاب: گردوں کی پیوندکاری کا نیٹ ورک

پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا۔

83 / 100 SEO Score

پنجاب: گردوں کی پیوندکاری کا نیٹ ورکگردوں کی پیوندکاری

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد روڈ پر نجی ہسپتال میں گردے کی پیوندکاری کی جارہی تھی، اسپتال میں ڈاکٹر اور دو خواتین سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں آپریشن تھیٹر ٹیکنیشنز، ایجنٹس اور معاون عملہ شامل ہے، شیخوپورہ کے رہائشی شخص کا گردہ نکال کر افریقی شہری کو لگایا جارہا تھا، گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کیلئے گروہ نے 70 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ترجمان کے مطابق گردے کے ڈونر کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی تھی، غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

لاہور: لیڈی ایچسن ہسپتال میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

گردوں کی پیوندکاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button