بین الاقوامی

امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں

امریکا نے ایران کی تیل تجارت اور حزب اللّٰہ سے وابستہ مالی ادارے پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

83 / 100 SEO Score

امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاںایران

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق عراقی۔برطانوی شہری سلیم احمد سعید کی زیر نگرانی کمپنیوں کا نیٹ ورک 2020 سے ایرانی تیل کو عراقی تیل کے طور پر ظاہر کرکے اربوں ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ پابندیوں میں سلیم احمد سعید کی یو اے ای میں قائم کمپنی وی ایس ٹینکرز اور متعدد بحری جہاز شامل ہیں جو ایرانی پاسداران انقلاب کی مدد کے لیے استعمال ہوئے۔

امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں

اس کے علاوہ حزب اللّٰہ کے مالیاتی ادارے القرض الحسن سے منسلک کئی اعلیٰ عہدیداروں اور اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران کی مالی رسائی کو روکنے اور اس کی غیر مستحکم سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جائے گا۔

ایران پر پابندیاں ختم پیش کش کے امکانات

 

امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button