بین الاقوامی
ترک صدر کیخلاف بغاوت 158 فوجی گرفتار
طیب اردوان کے خلاف بغاوت میں فتح اللّٰہ گولن کا ساتھ دینے کے الزام میں 158 فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترک صدر کیخلاف بغاوت 158 فوجی گرفتار
فتح اللّٰہ گولن کا 2016ء میں رجب طیب اردوان کے خلاف ساتھ دینے کے شبہ میں ترک پولیس نے 158 فوجیوں کو گرفتار کیا جبکہ مزید 18 فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔ فتح اللّٰہ گولن ایک مشہور ترک عالم دین تھے جو گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے اور وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ناقد بننے سے پہلے ان کے قریبی اتحادی تھے۔
ترک صدر کیخلاف بغاوت
وہ 1999ء میں ترکیہ سے امریکہ منتقل ہوئے تھے اور پھر اپنی زندگی میں لوٹ کر ترکیہ کبھی واپس نہیں آئے۔یاد رہے کہ رواں سال مئی کے آخر میں بھی تقریباً 50 ترک فوجیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ترک جسٹس اتھارٹیز کے مطابق 2016ء کے بعد سے اب تک بغاوت کرنے کے الزام میں تقریباً 26 ہزار افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں سے 9 ہزار سے زائد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ترکیہ اور پاکستان: بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثال ہے:ترک صدر