بین الاقوامی

جوابی کارروائی ہمارا جائز حق ہے: ایرانی وزیر خارجہ

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حملہ کر کے امریکا نے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی، جوابی کارروائی کرنا جائز حق ہے۔

85 / 100 SEO Score

جوابی کارروائی ہمارا جائز حق ہے: ایرانی وزیر خارجہجوابی کارروائی ہمارا جائز حق

ماسکو پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ ایران پر امریکی حملے کے بعد روسی رہنماؤں سے ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ موجودہ عالمی صورتِ حال کا تقاضا ہے کہ ایران اور روس سنجیدہ بات چیت کریں۔ ایران اور روس مختلف موضوعات پر یکساں اور مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں۔

جوابی کارروائی ہمارا جائز حقجوابی کارروائی ہمارا جائز حق

انہوں نے کہا کہ روس ایران کا دوست ہے، آج صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔ علاوہ ازیں نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری افزودگی جاری رکھے گا، کوئی ہمیں نہیں بتا سکتا ہمیں کیا کرنا ہے۔

سفارتکاری کا دروازہ بند ہو چکا ہے

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر کہا تھا کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیر متعلقہ ہو چکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہو چکا ہے۔ خط میں عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔

 

جوابی کارروائی ہمارا جائز حق

سفارتکاری کا دروازہ بند ہو چکا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button