بین الاقوامی
تازہ ترین ایرانی میزائل حملہ، نیتن یاہو آگ بگلولہ
ایران کے تازہ ترین میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آگ کا گولا بننے کی کوشش میں۔

تازہ ترین ایرانی میزائل حملہ، نیتن یاہو آگ بگلولہ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جابرحکمرانوں کو ہسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ الزام لگایا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا ہسپتال اور وسطی ہسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ایران نے اسرائیل پر آج صبح بھی تازہ حملے کیے ہیں۔ میڈیا کے مطابق میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا۔ اس حوالے سے کم از کم 6 علاقوں میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے بعد اکثر مقامات پر شدید نقصان ہوا اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
تازہ ترین ایرانی حملے
ساروکا ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں ہسپتال کے مختلف حصوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ آج ہوئے تازہ حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر اور انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔
https://mashriqurdu.com/%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b3%d9%be%d8%b1%db%8c%d9%85-%d9%84%db%8c%da%88%d8%b1-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d8%b3%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%84/