بین الاقوامی
ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں سے دنیا تباہی کے دھانے پر ہے: روس
روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں نے دنیا کو تباہی کے قریب پہنچا دیا ہے۔

ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں سے دنیا تباہی کے دھانے پر ہے: روس
ترجمان روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں نے دنیا کو تباہی سے صرف ملی میٹرز کی دوری پر پہنچا دیا ہے۔
ایٹمی تنصیبات پر حملوں سے
کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازع کے فوری خاتمے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔
کریملن نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے ایران جوہری پروگرام پر اسرائیل اور مغربی ممالک کے تحفظات کے سفارتی حل میں ثالثی کی پیش کش پر زور دیا۔