بین الاقوامی
ایران: موساد کے 1 جاسوس کو پھانسی دیدی گئی
ایران میں موساد کے لیے جاسوسی کرنے پر ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔

ایران: موساد کے 1 جاسوس کو پھانسی دیدی گئی
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی چڑھائے گئے شخص کا نام اسماعیل فکری ہے۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق اسماعیل فکری کو 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں گزشتہ شب اسرائیل کے مختلف شہروں میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔
موساد کے 1 جاسوس کو پھانسی دیدی

یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائیں دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔