انٹرویو

حجاُج کی خدمت اور رہنمائی اولین فریضہ ہے، اُسامہ رشید

اسامہ رشید کا کہنا ہے کہ پچیس سال سے  حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو سفری سہولتیں فراہم کر رہے ہیں

حجاُج کی خدمت اور رہنمائی اولین فریضہ ہے، اُسامہ رشید

(تحریر و ملاقات نوشی حنیف)

حج ایک مقدس فریضہ ہے۔ حاجیوں کو بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی میں حاضری کے دوران تمام سہولیات فراہم کرنا ہر حکومت کی اؤلین ترجیح ہوتی ہے۔ حج ایک ایسی عبادت ہے جو ہمیں اجتماعیت اور اتحاد کا درس دیتی ہے، رنگ ونسل یا ذات پات کا مسلہ ہو ہر تفاوت کو ختم کر دیتی ہے۔ اس عبادت کی جہاں بے شمار فضلیتیں ہیں وہیں اس میں بے شمار حکمیتں بھی پوشیدہ ہیں۔ حج کے فرائض کو مدنظر رکھتے ہوۓ میری حرم پاک گروپ آف کمپنی کے ڈائریکٹر اُسامہ رشید سے ملاقات ہوئی، اُنہوں نے بتایا کہ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے، یہ ایک ایسی سعادت ہے جس کےحصول کے لۓ مال و زر اور اختیارات کاہونا اتنا ضروری نہیں بلکہ وہ جذبہ ہی کافی ہے جو ایک انسان کو دوسروں کی مدد کے لیے راغب کرتا ہے۔ یہ مثبت احساس جب غالب آ تا ہے تو انسان از خود نیک عمل کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔
علاوہ ازیں محترم اُسامہ رشید نے بتایا کہ وہ اور اُن کے والدِ محترم طاہر رشید صاحب تقریباً پچیس سال سے  حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو سفری سہولتوں سے لے کر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اُن کے قیام و طعام کے انتظام و انصرام کے لیے حجاج کی معاونت کے لۓ پیش پیش رہتے ہیں، یہ ایسا عمل ہے جس سے نہ صرف سکونِ قلب نصیب ہوتا ہے بلکہ اللہ رزق حلال کی فراہمی کے اسباب بھی مہیا فرما دیتا ہے۔
حرم پاک گروپ آف کمپنی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کی ساکھ اتنی مضبوط ہے کہ حج بیت اللہ کے اختتام کے ساتھ اگلے سال کی بکنگ کا آ غاز ہو جاتا ہے۔ حج و عمرہ کے پیکج ربیع الاول، رجب، شعبان اور ماہ صیام کے مقدس مہینوں میں ترتیب دیۓ جاتے ہیں جن میں اکانومی سے لے کر وی۔آئی۔پی۔ درجہ تک تشکیل پاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ حجاجِ کرام کو سہولتوں کی فرہمی کے لۓ مختلف درجات پر مشتمل پییکج تشکیل دئیے جاتے ہیں جن میں اسٹینڈرڈ ، شارٹ اسٹینڈرڈ اور فایئو سٹار پیکج خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

WhatsApp Image 2025 01 28 at 7.40.56 PM e1738079248810
آفس کا سٹاف

اُسامہ رشید کا کہنا ہے کہ پروگراموں کی تشکیل و ترتیب دیتے وقت مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کا اہم مقصد تمام حجاجِ کرام خصوصاً اُن سادہ لوح حجاج کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے جو پہلی دفعہ مقدس مقامات کا رُخ کرتے ہیں اور حج کے حقوق و فرائض سے لا علم ہونے کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں، ایسے افراد کے لیے میں اور میری ٹیم اُن کی رہنمائی کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اُسامہ رشید نے کہا کہ حجاُج کی خدمت اور اُن کی رہنمائی ان کا اولین فریضہ ہے جو  وہ نسل در نسل انجام دیتے آرہے ہیں۔ اُسامہ رشید نے بتایا کہ رواں سال کے لیے حجاج کی بکنگ کا سلسلہ آخری مراحل پر ہے اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں مستقبل میں بھی حجاج کی خدمات و رہنمائی کی تو فیق ارزانی عطا فرماۓ۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button