لاہور سے جاری بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 8 دسمبر تک بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، ملک بھی اس چیز کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت میں منظور کرنا ہوگا، ہم مذہبی لوگ ہیں، نہیں چاہتے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے۔
جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بل منظور کرکے روکنا بدنیتی ہے، یہ جے یو آئی اور وفاق المدارس کا بل نہیں، تمام تنظیمات مدارس کا بل ہے۔