قومی خبریں
ملک دشمنوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے،کور کمانڈر کانفرنس
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد، شہداء کے ایصال و ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔

ملک دشمنوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے،کور کمانڈر کانفرنس
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کیخلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔ فورم نے اعادہ کیا کسی کو بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شرکاء نے شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فورم کو خطےکی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔ بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمتِ عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔