قومی خبریں
36 وکلاء کیخلاف توہینِ عدالت کارروائی ختم
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 فروری 2021ء کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

36 وکلاء کیخلاف توہینِ عدالت کارروائی ختم
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 فروری 2021ء کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں ملوث وکلاء کے بیانِ حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے۔ تمام 36 وکلاء کے خلافِ توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔ عادل عزیز قاضی نے کہا کہ عدالت نے بیانِ حلفی مانگے تھے جو جمع کرا دیے گئے تھے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ایک واقعہ ہڑتال کی وجہ سے ہوا۔ جسے پولیس نے کچھ زیادہ ہی بنا دیا۔ عدالت سے استدعا کی کہ 5 سال سے زائد ہو گئے اب ختم کر دیا جائے۔
سپریم کورٹ:9مئی واقعات،انتخابی دھاندلی،درخواست کی تاریخ مقرر