قومی خبریں

یونان کشتی حادثہ کے مزید لاشیں مل گئیں

یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملنے والی پاکستانیوں کی لاشوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

3 لاشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 1 لاش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔

یونان کشتی حادثہ، انسانی سمگلروں کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق یہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارت خانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔

یہ لاشیں پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

 ایف آئی اے کے مطابق کشتی حادثے میں اب بھی 40 پاکستانیوں کی لاشیں لاپتہ ہیں۔

یہ حادثہ 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

کشتی لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button