بین الاقوامی

یمن: امریکی طیاروں کی جیل پر بمباری،68 جانبحق

یمن: امریکی طیاروں کی جیل پر بمباری،68 جانبحق

یمن میں امریکی طیاروں کی جیل پر بمباری سے 68 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں زیادہ تعداد افریقی تارکین وطن کی ہے۔ امریکہ نے یمن میں ادارہ برائے مہاجرین کے زیر انتظام تارکین وطن کی جیل پر بمباری کی۔ جس سے عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔ واقعے میں 68 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
حوثی حکام کے مطابق واقعے میں اب تک ملبے سے 68 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔ 47 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افریقی تارکین وطن ہیں۔ حکام نے کہا کہ بمباری کی زد میں آنے والی جیل کا انتظام عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے پاس تھا۔

یمن:امریکی فضائی حملہ5 افراد جاںبحق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button