قومی خبریں

گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام جھوٹ ہے، پاکستان

پاکستان نے سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کردیا۔

گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام جھوٹ ہے، پاکستان

دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، بھارتی الزامات بےبنیاد اور ناقابلِ قبول ہیں۔ بھارت نے خود 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا محافظ ہے۔ ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں۔ پاکستان کرتارپور راہداری پر سکھ یاتریوں کو ویزا فری رسائی دیتا ہے۔ بھارتی الزامات کا مقصد اپنے قابل مذمت اقدام سے توجہ ہٹانا ہے۔

کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button