قومی خبریں

کے پی نے آپریشن کی اجازت نہیں دی، نیشنل کمیٹی اجلاس غیر مؤثر ہے، عمر ایوب

عمر ایوب نے کہا ہے کہ کے پی کے نے آپریشن کی اجازت نہیں دی ہے، اجلاس غیر مؤثر ہوگیا، صرف مذاکرات حل ہے۔

کے پی نے آپریشن کی اجازت نہیں دی، نیشنل کمیٹی اجلاس غیر مؤثر ہے، عمر ایوب

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ عدالت کوئی خوشی سے نہیں آتا۔  عدالت نے کل میری ضمانت منسوخ کی تھی۔ مجھ پر بسکٹ چوری کا الزام لگایا گیا ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس غیر موثر ہوگیا ہے۔ علی امین نے بطور وزیراعلی صوبے اور پارٹی کا نقطہ نظرموثر انداز میں پیش کیا۔ رمضان میں چینی کی قیمت دیکھ لیں۔ گزشتہ سال کہا گیا تھا کہ چینی زیادہ ہے۔ برآمد کرلو اب رمضان میں چینی کی کمی ہوگئی ہے۔ یہ چینی اور خزانہ چور ہیں۔ مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں۔ معیشت تباہ و برباد کر دی گئی ہے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس میں بھی ان کی کرپشن کی داستانیں سامنے آتی ہیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے آل پارٹی کانفرنس کریں گے۔

لیگی حکومت نے ملک برباد کر دیا: عمر ایوب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button