قومی خبریں

عمر سرفراز ، یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

83 / 100 SEO Score

سرفراز چیمہ، یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ محفوظعمر سرفراز

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عمر سرفراز چیمہ کی 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سرفراز چیمہ کی دو مقدمات پر ضمانت کا فیصلہ 16جولائی جبکہ دیگر دو مقدمات میں ضمانت پر فیصلہ 19جولائی کو ہوگا۔

عمر سرفراز، یاسمین راشد کی ضمانت

عدالت نے دو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دیں، آئندہ سماعت پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ ہو گا۔

عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا اور الگ الگ ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

پنجاب: ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئے: گنڈاپور

عمر سرفراز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button