کھیل

چیمپئنز ٹرافی: تیز ترین سنچری سیمی فائنل سے باہر

جنوبی افریقہ کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے چیمپئنز ٹرافی میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا مگر ٹیم کو جتوا نہ سکے

چیمپئنز ٹرافی: تیز ترین سنچری سیمی فائنل سے باہر۔

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈیوڈ ملر نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈیوڈ ملر نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گیند پر 2 رنز لے کر 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔ اس سے قبل بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے 2002ء میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ جو اس وقت تیز ترین سنچری کا ریکارڈ تھا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں ہی 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے بھی انگلینڈ کے خلاف 77 گیندوں پر سنچری بنا کر سہواگ کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی:نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button