
مستقبل کے معماروں کی سیاسی تربیت
رپورٹ: اصغر علی کھوکھر
گزشتہ دنوں ہمدرد نونہال کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ہمدرد نونہالوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس پر وقار تقریب کے بعد ہمدرد نونہالوں کی چاروں اسمبلیوں یعنی لاہور کراچی پشاور اور راولپنڈی سینٹروں کے سپیکروں چاروں اسمبلیوں کے قائدین اور حزب اختلاف کے عہدے داروں پاکستان پارلیمنٹ ہاوس کا دودہ کرایا گیا۔ اس موقع پر جہاں نونہالوں کو متعدد پارلیمنٹیرینز سے ملاقات اور تبادلہ خیالات کے مواقع میسر آئے وہاں ہمدرد نونہالوں کی ڈی جی نیشنل اسمبلی محترم محسن اقبال سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں جناب محسن اقبال نے مستقبل کے معماروں کو قومی اسمبلی کی کارروائی کے حوالے سے آگاہ کرنے سمیت ان دیگر اہم اور دلچسپی کے آمور پر تبادلہ خیال بھی کیا جو یقیناً زیر تعلیم نونہالوں کی ذہنی بالیدگی کا باعث بنا۔ ایسی مثب سرگرمیاں بلا شبہ بچوں میں ملکی سیاست کے حوالے سے شعور کی بیداری کا باعث بنتی ہیں۔ اس ضمن میں ہمدرد فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل تقلید و تحسین ہیں ایسے مواقع پر بالخصوص شہید حکیم محمد سعید کے اس ویٹرن کا پتہ چلتا ہے جو وہ نئی نسل کی عملی تربیت کے لئے اپنے قلب و ذہن میں رکھتے تھے۔
نونہالوں کی اسمبلیوں کی کاروائی ملاحظہ کرنے سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ نوجوان نسل کی سیاسی تربیت کے لئے اس سے موئر اور کوئی ذریعہ نہیں دعا ہے کہ اللہُ تعالیٰ حکیم محمد سعید کو ان کی آخری آرام گاہ میں کروٹ کروٹ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے اور آپا سعدیہ راشد سمیت جو اصحاب حکیم صاحب کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں انہیں اس خدمت کو بجا لانے میں توفیق ارزانی عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔