قومی خبریں
چیف الیکشن کمشنر، 2 ممبران کی تقرری
نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر، 2 ممبران کی تقرری

نئے چیف اور 2 ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیف اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت نئے چیف اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔