
چولستان ڈیزرٹ ریلی زین محمود 20 ویں فاتح
سابق چیمپئن نادر مگسی دوسرے نمبر پر رہے جبکہ میر جعفر مگسی تیسرے اور صاحبزادہ سلطان چوتھے نمبر پر رہے۔ خواتین کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں بھی زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، دینہ پٹیل نے سلمیٰ مروت کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ تھے۔ اپنےخطاب میں کاظم علی پیرزادہ نے کہا کہ جیپ ریلی کی وجہ سے صحرا میں رونقیں لگی ہوئی ہیں۔