قومی خبریں

9 اور 10 محرم کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون کی بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع ہے۔

84 / 100 SEO Score

9 اور 10 محرم کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی9 اور 10 محرم کو طوفانی

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور طاقتور سسٹم ملک میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ سسٹم 5 سے 10 جولائی کے دوران  پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کو متاثر کرے گا مگر کراچی سمیت سندھ میں اس سسٹم سے خاطر خواہ بارشیں ابھی نظر نہیں آ رہیں۔ اس سسٹم کے اثرات سے کے پی، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور ڈی جی خان میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

9 اور 10 محرم کو طوفانی

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 جولائی سے شدید بارشوں کے امکانات ہیں، اس لیے محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ حفاظتی تدابیر اختیار کرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے، دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے بھی ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔ خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ادارے 9 اور 10 محرم کو خاص طور پر الرٹ رہیں۔ شہریوں کو ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

خیبرپختونخوا: مون سون بارشوں سے 11 افراد جاں بحق

9 اور 10 محرم کو طوفانی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button