تازہ ترین
پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر کمیٹی تحلیل ہو گی، عرفان صدیقی
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ کل میٹنگ میں نہیں آئے تو اسپیکر کمیٹی تحلیل کر دیں گے۔

اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کو چوک چوراہوں پر لے آئے ہیں، نہیں معلوم کہ پی ٹی آئی کل کے اجلاس میں شرکت کرے گی یا نہیں۔ پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر سپیکر کمیٹی تحلیل کردیں گے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ جب یہ عمل ختم ہوجائے گا تو پھر ہماری کمیٹی بھی تحلیل ہوجائے گی، اگر مذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پی ٹی ائی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔
عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ اعلامیے میں سیون ورکنگ ڈے لکھا ہوا ہے، تین اجلاسوں میں ایک بار بھی نہیں کہا کہ7 دن کے اندر مطالبات نہ مانے تو الگ ہوجائیں گے۔