صحت و غذاقومی خبریں

انسانی دودھ بینک کا قیام مؤخر

اسلامی نظریاتی کونسل، انسانی دودھ بینک کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی.

انسانی دودھ بینک کا قیام مؤخر

کونسل میں ہیومن ملک بینک کا معاملہ طویل بحث پر مؤخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے ہیومن ملک بینک پر بریفنگ دی گئی۔ ارکان کے کئی سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔ بحث اور سوال و جواب کے بعد فقہی طور پر ہیومن ملک بینک کے معاملے پر مزید غور کا فیصلہ کیا گیا۔ ہیومن ملک بینک کے قیام و ضرورت سے متعلق 2 اسلامی ممالک کی مثالیں بھی پیش کی گئیں۔ ایران اور ملائیشیا میں ہیومن ملک بینک فعال ہے اور اس کی کونسل میں مثالیں پیش کی گئیں۔

فقہ جعفریہ کی جانب سے علامہ سید افتخار نقوی نے کچھ شرائط و دلائل کے ساتھ اسے جائز قرار دیا جبکہ دیگر مکاتبِ فکر نے معاملے پر مہلت مانگ لی۔

معدہ کی تیزابیت کا حل مگر کیسے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button