صنعت وتجارت

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں اس مرتبہ بہتر بولیاں آئیں گی، وزیرقانون

قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اس باربہتربولیاں آنے کی توقع ہے، پی آئی اے کے پاس 34جہازوں میں سے 12استعمال کے قابل نہیں ہیں، 26جہازوں میں سے 17 ورکنگ کنڈیشن میں ہیں، پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد7300 ہے جنہیں تنخواہوں کی مدمیں 35ارب روپے اداکئے جاتے ہیں۔ جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سیدنویدقمر اوردیگراراکین کے سوالات پر پروزیرقانون و پارلیمانی امور سینیٹراعظم نذیرتارڑ نے ایوان کوبتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے گزشتہ رائونڈمیں پری کوالیفکیشن کے عمل کے دوران بولی دہندگا ن کی جانب سے ٹیکس اورطریقہ ادائیگی کے حوالہ سے بعض مطالبات سامنے آئے تھے،بدقسمتی سے وہ عمل مکمل نہیں ہوکا، اب ایک اچھی خبر یہ ہے کہ یورپ کیلئے پی آئی اے کے روٹس بحال ہوگئے ہیں،ہمیں امیدہیں کہ نئی صورتحال میں بہتربڈز آئیں گی، گزشتہ عمل میں بھی کوئی تکنیکی فالٹ نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button