قومی خبریں

جس دن حمایت ختم کردی، حکومت ختم ہو جائیگی: شازیہ مری

جس دن حمایت ختم کردی، اس دن ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائیگی

جس دن حمایت ختم کردی، اس دن ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائیگی پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، اتھارٹی کے قیام کے فیصلے پر حکومتِ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کو بے خبر رکھا گیا۔

انٹرنیٹ اسپیڈ:اتحادی حکومت پر برس پڑے

شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے، جس دن یہ حمایت ختم کردیں گے وفاقی حکومت بھی ختم ہو جائے گی، شاید مسلم لیگ ن کو اس بات کا ادراک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی وقت سے یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں قومی مفاداتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، 11 ماہ گزر گئے تاحال مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔  وفاقی حکومت کی روش سمجھ سے بالاتر ہے اس طرز سے خلیج اور بڑھے گی، ملک کو آئینی و قانونی طرزِ عمل پر چلایا جائے تو وہ سب کے لیے کیلے بہتر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button