||Mashriq Urdu||
تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان طویل کرکٹ سیریز کا آج سے آغاز ہو گا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے افتتاحی میچ کے سلسلے میں ڈربن میں آمنے سامنے آئیں گی۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ٹیم میں فاسٹ باولر حسنین شاہ کو شامل نہیں کیا گیا، قومی ٹیم نے 3 فاسٹ باولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ ڈربن کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ 11 میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، عرفان خان نیازی، طیب طاہر، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، عباس آفریدی، ابرار احمد اور صفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔