قومی خبریں
آلائشوں کیلئے 1 کروڑ 20 لاکھ لفافے تقسیم کیے ہیں: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آلائشوں کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ شاپر تقسیم کیے گئے ہیں۔

آلائشوں کیلئے 1 کروڑ 20 لاکھ لفافے تقسیم کیے ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں صفائی مہم جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی تک اٹک سے صادق آباد تک ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ پنجاب میں 3 دن بلا تعطل صفائی مہم جاری رہے گی۔
آلائشوں کیلئے لفافوں کی تقسیم
عظمیٰ بخاری نے اپیل کی ہے کہ شہری ذمے داری کا مظاہرہ کریں ویسٹ مینجمنٹ عملے سے تعاون کریں۔پنجاب کی وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ قربانی کے بعد سڑکوں کو عرقِ گلاب اور فینائل سے دھویا جائے گا۔
انصاف نہیں ملتا تو مریخ پر جاو، عظمیٰ بخاری، پی ٹی آئی کو مشورہ