قومی خبریں
پنجاب: بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی
24 گھنٹوں میں بارش کے باعث حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

پنجاب: بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی
رپورٹ کے مطابق کہوٹہ میں چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔ کامونکی میں چھت گرنے سے خاتون جان سے گئی اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ راولپنڈی میں بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، کلرسیداں میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے۔
پنجاب: بارشوں سے تباہی
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ جلو میں نالے کی صفائی کے دوران مٹی تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوا، شاہکام چوک میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے خاتون چل بسی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور میں ٹھوکر کے علاقے قطار بند میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے، ٹھوکر کے نواحی گاؤں گوپے را میں چھت گرنے سے ایک شخص کو چوٹیں آئیں۔