قومی خبریں
پلاسٹک اشیاء کنٹرول پر قانون بنایا جاسکتا ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے بے جا استعمال پر قابو پانے کےلیے سخت قانون سازی کی جاسکتی ہے۔

پلاسٹک اشیاء کنٹرول پر قانون بنایا جاسکتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں 22 نان زگ زیگ بھٹے گرادیے گئے۔ انسداد پلاسٹک بیگ مہم کے دوران 18ٹن پلاسٹک ضبط کی۔ انسداد پلاسٹک بیگ مہم میں 4 ہزار 254 مقامات کا معائنہ کیا۔ 383 نوٹس جاری کیے گئے۔ 16صنعتی یونٹس سیل کیے۔ 11 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے اور 8 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ پنجاب کے 25 زیر تعمیر مقامات پر مسٹ اسپرنکلنگ سسٹم نصب ہے۔