قومی خبریں

پشاور دھماکہ: زخمی مفتی منیر شاکر جانبحق 

پشاور مسجد کے باہر دھماکے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے۔

پشاور دھماکہ: زخمی مفتی منیر شاکر جانبحق 

اڑمر دھماکے میں مفتی منیر شاکر زخمی ہوئے تھے جو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ دھماکے کے تین زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سی پی او پشاور قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس اور سی ٹی ڈی مشترکہ تفتیش کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ارمڑ میں مسجد کے باہر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

پشاور:مسجد کے باہر دھماکا،مفتی منیر شاکر زخمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button