بانی سے مشاورت کے بغیر تحریری مطالبات ممکن نہیں، وقاص اکرم
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مشاورت کے بغیر تحریری مطالبات پیش نہیں کر سکتے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مشاورت کے بغیر تحریری مطالبات پیش نہیں کر سکتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کرنے پر اعتراض نہیں کیا۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ہم نے مذکراتی عمل پر عمران خان سے ملاقات کا کہا تھا، حکومت بھی ان سے ہماری ملاقات پر متفق ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر ہاؤس کی جانب سے ہمیں عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر جواب نہیں آیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ممبران کو مذاکراتی عمل سے آگاہ کیا گیا۔ اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی مذکراتی عمل میں آن بورڈ ہے۔ انہوں نے کہا اگلی مذاکراتی نشست سے قبل عمران خان سے مشاورت ضروری ہے۔