ٹائٹین آبدوز سانحہ: نئی ویڈیو تازہ ترین انکشافات
نیویارک: اووشن گیٹ کی ٹائٹین آبدوز کے جون 2023 میں تباہ ہونے کے واقعے کی ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ جس میں آبدوز کے دھماکا خیز اختتام کی ممکنہ آواز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ٹائٹین آبدوز سانحہ: نئی ویڈیو تازہ ترین انکشافات
نیویارک: اووشن گیٹ کی ٹائٹین آبدوز کے جون 2023 میں تباہ ہونے کے واقعے کی ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ جس میں آبدوز کے دھماکا خیز اختتام کی ممکنہ آواز ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کی Marine Board of Investigation کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو میں آبدوز کے آخری لمحات کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ تحقیق کے مطابق جب آبدوز 3,300 میٹر کی گہرائی تک پہنچی۔ جہاں اچانک ایک دھماکا خیز آواز ریکارڈ ہوئی۔ دھماکے سے چند سیکنڈ قبل سپورٹ شپ کو آبدوز سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے دو وزنی اشیاء گرا دی ہیں۔ جس کے 6 سیکنڈ بعد آبدوز سے تمام رابطہ ختم ہو گیا۔ اووشن گیٹ کے بانی اسٹاکٹن رش کی اہلیہ وینڈی رش نے ایک کار کے دروازے کے بند ہونے کی طرح کی آواز سنی۔
انہوں نے حیرت سے پوچھا”یہ آواز کیا تھی؟ ماہرین کے مطابق یہی لمحہ آبدوز کے دھماکے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف روڈ آئی لینڈ کے پروفیسر کرس رومن کے مطابق، پیغام سگنل کی تاخیر کی وجہ سے دھماکے کے بعد موصول ہوا ہو گا۔ رابطہ منقطع ہونے کے بعد بین الاقوامی سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
جس کے چند دن بعد ٹائٹین آبدوز کا ملبہ بحر اوقیانوس کی تہہ سے ٹائیٹینک کے قریب سے ملا۔
تحقیقات میں پایا گیا کہ آبدوز کا کاربن فائبر کا شیل انتہائی دباؤ برداشت نہ کر سکا۔ جس کے نتیجے میں implosion واقع ہوا۔