قومی خبریں
سپریم کورٹ:9مئی واقعات،انتخابی دھاندلی،درخواست کی تاریخ مقرر
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کی 9 مئی واقعات اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔

سپریم کورٹ:9مئی واقعات،انتخابی دھاندلی،درخواست کی تاریخ مقرر
عدالت عظمیٰ نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔
اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کےلیے دائر درخواستیں بھی سماعت کےلیے مقرر کی ہیں۔
دھاندلی کی تحقیقات کےلیے بانی پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 28 فروری کو سماعت کرے گا۔
آرٹیکل 245 کی مان لیں تو فوج اپنے اداروں کا دفاع کرلے گی؟ جسٹس امین الدین