اوستا محمد: بچے واپس دلوائے جائیں، مظلوم کی فریاد
سسر بچے اغوا کرکے سندھ لے گیا ہے، واپس دلوائے جائیں، رزاق جمالی کی فریاد

اوستا محمد: سسر زبردستی بچے اغوا کرکے سندھ لے گیا ہے، میرے ساتھ انصاف کیا جائے، تفصیلات کے مطابق حبیب کوٹ اوستا محمد کے رہائشی رزاق جمالی نے میڈیا کو اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ میرا سسر قادن جمالی میرے بچوں کو زور زبردستی میرے گھر سے لے کر سندھ کے علاقے دادو چلا گیا ہے،
بلوچستان: ڈیرہ اللہ یار میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد
میں علاقے کے معتبرین، اوستا محمد کی مقامی پولیس اور سندھ پولیس سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے بچوں کو مجھے واپس دلایا جائے۔ میں غریب آدمی ہوں میرے ساتھ انصاف کیا جائے تا کہ میں اپنی زندگی اپنے بچوں کے ساتھ گزار سکوں۔ رزاق نے کہا کہ میں بار بار اپنے سسر سے درخواست کر چکا ہوں کہ میرے بچے مجھے واپس دے مگر وہ میری بات نہیں مان رہا۔ اس لئے میں میڈیا کے زرئعے اپنی آواز اعلی حکام، عدالت عالیہ، پولیس اور انتظامیہ تک پہنچا رہا ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔