قومی خبریں
پاکستان:پانی کی قلت سنگین مسئلہ ہے، صدر
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ، حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

پاکستان:پانی کی قلت سنگین مسئلہ ہے، صدر
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یومِ آب پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے عزم کی تجدید کرتا ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے، بجلی بچانے، توانائی، ایندھن بچانے والے آلات کےاستعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی ضرورت ہے۔ صدرِ مملکت نے مزید کہا ہے کہ صاف اور پینے کے لیے محفوظ پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات ضروری ہیں، آبی ذخائر کے تحفظ اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
One Comment