کھیل

پاکستان،ویسٹ انڈیز،امریکا میں تین T-20 ہونگے

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف فلوریڈا میں تین T-20 میچز کھیلے گی، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان،ویسٹ انڈیز،امریکا میں تین T-20 ہونگے

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی اگست میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔ وائٹ بال سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز بروورڈ کاؤنٹی فلوریڈا میں ہوں گے۔

میچز 31 جولائی 2 اور 3 اگست کو ہوں گے جبکہ تین ون ڈے میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے۔ ون ڈے میچز 8 ، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت، ٹکٹیں 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button