قومی خبریں

القادر ٹرسٹ: عمران، بشریٰ سزا معطلی کیس مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

القادر ٹرسٹ: عمران، بشریٰ سزا معطلی کیس مقرر

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کیس کی سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔ عمران خان اور بشری بی بی نے مرکزی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر کل سماعت ہوگی۔

القادرٹرسٹ ریفرنس:سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراض

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button